نیوزی لینڈ دہشت گردی کیخلاف یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی کے واقعے میں 50 افراد کی شہادت پر ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جارہا ہے، یوم سوگ کے موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوم سوگ کے موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی سمیت صوبے کی بیشتر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے، اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی کرائسٹ چرچ واقعے پر یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کا قومی پرچم نیوزی لینڈ کے شہداء کے سوگ میں سرنگوں رہے گا، ورثاء اپنے پیاروں کی میتوں کی حوالگی کا انتظار کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا لیڈرشپ کا ابھرنا دینا کو غیر محفوظ بنارہا ہے، اس پاگل پن سے نمٹنے کے لیے تہذیبوں میں مکالمے کی اشد ضرورت ہے۔