شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کروادیا

شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا

نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج طلب کیا ہوا تھا۔

شہباز شریف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور ایک گھنٹہ جے آئی ٹی کے رو برواپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

6 رکنی جے آئی ٹی نے آئی جی موٹرویزاے ڈی خواجہ کی سربراہی میں شہبازشریف سے پوچھ گچھ کی۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم آج سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل بھی جائے گی۔