نمر مجید کی گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

میگا منی لانڈرنگ کیس میں کراچی کی عدالت سے فرار ہونے والے نمر مجید نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد کی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میگامنی لانڈرنگ کیس میں کراچی کی عدالت سے فرار ہونے والے نمر مجید نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نمر مجد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا 6 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا، نمرمجید پر براہ راست کوئی الزام نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے ۔