نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ چین کےدوران پاک چین وزرائےخارجہ اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کریںگے۔ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں وزرائےخارجہ کے درمیان خطے میں امن و امان کی صورتحال اورکثیرالجہتی امورمیں دوطرفہ تعاون پربھی گفتگو ہوگی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں۔
موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔