نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی
سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیلیے اعلامیہ جاری کردیا۔
نیب راولپنڈی میں شوگر اسیکنڈل کے حوالے سے تحقیقات اور طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرےگا۔سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیلیے اعلامیہ جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرےگا۔
سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیلیے اعلامیہ جاری کردیا۔ کمرہ عدالت میں داخلے کیلیے خصوصی سکیورٹی پاس لازمی قراردیا گیا ہے۔