مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ 5 روز سے میاں نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جارہا، وہ اپنے والد کی طبیعت کے حوالے سے کافی پریشان ہیں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ ابھی تک میاں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت ملنے کی منتظر ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ’ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں اور 5 دن ہوگئے ہیں مجھے ان سے ملنے نہیں دیا جارہا، یہاں تک کہ ان کے ذاتی معالج کو بھی ان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی‘۔ مریم نواز نے یاد دہانی کرائی کہ اللہ سب دیکھ رہا ہے۔
یک ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ان کے پاس ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے جس سے وہ میاں نواز شریف کی خیریت معلوم کر سکیں یا طبیعت کا پوچھ سکیں۔
ان کا کہناتھا کہ ’میں بہت پریشان ہوں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ خدا نخواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے، کوئی خبر نہیں ان کی، آپ سب ان کو دعاﺅں میں یاد رکھنا‘۔