دونوں طالب علم آپس میں کزن بھی ہیں۔فائل فوٹو
دونوں طالب علم آپس میں کزن بھی ہیں۔فائل فوٹو

لڑکیوں کی نازیباویڈیو بنانے والے دو طالب علم گرفتار

ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر شادی کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والے دو طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مرید کے کے رہائشی یعقوب نے درخواست دی تھی کہ ان کی بیٹیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر دو لڑکوں نے نازیبا ویڈیو بنائی اوراس کے بعد انہیں بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

ایف ائی اے نے متاثرہ شخص کی درخواست پر کارروائی  کرتے ہوئے مرید کے میں چھاپہ مارکردونوں طالب علموں کو گرفتار کرلیا جو آپس میں کزن بھی ہیں۔

یف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،مزید تفتیش جاری ہے۔