یوم پاکستان کے موقع پر19،21 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں 19 مارچ رات12بجے سے دن 14:00 بجے تک تمام قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد راولپنڈی میں ممنوع رہے گا۔
موٹر وے پولیس ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔