کرتارپور راہداری کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات زیرو لائن کرتارپور میں ڈیرہ بابا نانک کے مقام پر ہوں گے۔ آج دونوں ملکوں کی تکنیکی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مذاکرات کل صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں کرتارپور راہداری کے نقشے، سڑکیں اور دیگر تکنیکی امور پر غور کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے انجینئرز، این آئی ایچ اور دیگر افسران شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بابا نانک کو بھارت کی طرف سے کرتارپور راہداری کے لیے زیرو پوائنٹ قرار دیا جا چکا ہے۔