تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی جس کے بعد 330 میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ پیداوار شروع ہونے پر تھرکول اتھارٹی کے ملازمین نے جشن منایا اور مبارکباد دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی جس کے بعد 330 میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ پیداوار شروع ہونے پر تھرکول اتھارٹی کے ملازمین نے جشن منایا اور مبارکباد دی۔
ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی کے مطابق تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور کوئلے سے بجلی بنانے کا ٹارگٹ ہدف سے تین ماہ قبل حاصل کرلیا گیا۔
ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی نے کہا کہ تھر کے 21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 اسکوائر کلو میٹر اراضی میں کوئلہ موجود ہے، تھر میں پائے جانے والے 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقدار 2 ارب ٹن ہے۔