سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی حفاظتی ضمانتیں منظور کرلیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ہوئی، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ عدالت میں پیش ہوئے۔
آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا ہے،گرفتاری کا خدشہ ہے،حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت 10 روز کیلئے منظورکرلی اور10 ،10 روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالت نے سابق صدر کی منی لانڈرنگ ،نیب انکوائری اور پارک لین کے تین مقدموں میں ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی اور انہیں نیب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔