سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں مشرف کے وکیل کی ویڈیولنک یاکمیشن کے ذریعے بیان ریکارڈکرنے کی مخالفت کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس طاہرہ صفدرکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔
مشرف کے وکیل کی ویڈیولنک یاکمیشن کے ذریعے بیان ریکارڈکرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈنہیں کیاجاسکتا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ بیان ریکارڈکرانے کیلئے پرویزمشرف کی حاضری ضروری ہے،پرویزمشرف علیل ہیں۔
استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف بیان ریکارڈنہیں کراناچاہتے توقانون کاراستہ روکانہیں جاسکتا،عدالت سنگین غداری کیس کی کارروائی کوآگے بڑھائے۔
وکیل نے کہا کہ 8 گواہوں کے بیان پرویزمشرف کی عدم موجودگی میں ریکارڈکیے گئے،عدالت نے کہا کہ گواہوں کے بیانات پرویزمشرف کی موجودگی میں ریکارڈہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔