پیپلز پارٹی نے وفاقی کل وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف قتل کی دھمکی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف اندراج مقدمہ قتل کی درخواست دیدی ہے۔
رخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ درخواست گلگت بلتستان کے سابق وزیر خوراک محمد جعفر کی طرف سے تھانہ سٹی میں دی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی بدکلامی کا پہلے جواب نہیں دیتے تھے، وہ بہت سے لوگوں کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا شیخ رشیدنے کہا کہ بچے سے کہتا ہوں بچ کر چلے ورنہ مارا جائے گا، شیخ رشید کیخلاف کل قتل کی دھمکی کامقدمہ درج کرائیں گے۔
چوہدری منظوری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا 18 ویں ترمیم اور این ایف سی پر بازو مروڑا جا رہا ہے،18 ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ شیخ رشید نے ایک بیان میں بلاول کے بارے میں ایسی ہی بات کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی تھی کہ انہوں نے بلاول بھٹو کی سیاسی موت کی بات کی تھی۔