نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پر شہباز شریف برہم
بارباردرخواست کرنے کے مجھے آج بھی نواز شریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا۔
پاکستانیوں کی قوت خرید میں براہ راست 13 فیصد کمی ہوئی، ن لیگ کے دور میں فی کس آمدنی 1560 ڈالر تھی،2020-21 میں فی کس آمدنی کم ہوکر 1431 ڈالر پر آگئی، صدر ن لیگ
اپوزیشن لیڈرشہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم ہوگئے۔
ٹوئٹرپراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ بارباردرخواست کرنے کے باوجود مجھے آج بھی نواز شریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا۔
ان کا کہناتھا کہ میں اورخاندان کے دیگرافراد ہفتے میں دو سے تین بارملتے تھے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں با خبررہ سکیں۔ اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا، ماں، بہن، بھائی اوربیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔
بار بار درخواست کرنے کے باوجود مجھے آج بھی میاں صاحب کی تیمارداری سےروک دیا گیا۔ میں اور خاندان کے دیگر افراد ہفتے میں 2’3 بار ملتے تھے تا کہ ان کی صحت کے بارے میں با خبر رہ سکیں لیکن اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا۔ ماں، بہن، بھائی اور بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 19, 2019
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔