وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات میں تلخ کلامی ، فواد چوہدری نے وزیر خزانہ کی ہدایت پر کام کرنے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسد عمر اور فواد چوہدری میں اس وقت تلخ کلامی ہوگئی جب اسد عمر پیپلز پارٹی کی قیادت کو مناسب جواب نہ دینے پر فواد چوہدری سے ناراض ہوگئے اور دونوں وفاقی وزراکے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ۔
وزیر خزانہ کو شکایت تھی کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے پیپلز پارٹی کومناسب جواب نہیں دیا جاتا جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں آپ کی ہدایت پر کام نہیں کر سکتا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے درمیان بھی ایم ڈی پی ٹی وی کے معاملے پر لفظی جنگ جاری تھی ،اس حوالے سے فواد چوہدری کے استعفے کی خبریں بھی زیر گردش تھیں ۔