سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو

پنجاب حکومت کا نواز شریف سے جیل مینوئل کے مطابق ہی ملاقات کرانے کا اعلان

حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق ہی ملاقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہے جو ضرور کروائی جائے گی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مریم نواز کی تنقید کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب جیل مینوئل کے مطابق نواز شریف کو تمام سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔

شبہاز شریف یقین رکھیں کہ حکومت پنجاب کا رویہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے رویے سے بہتر رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا کہ شہباز شریف کو لگتا ہے کہ تمام حکومتیں ان کی اپنی ماضی کی حکومت کی طرح قانون کے برخلاف کام کرتی ہیں۔

ماضی میں مخالف پارٹیوں کے قیدیوں کو ہر طرح کی اذیتیں دی جاتی تھیں۔ بی کلاس سہولیات تو کُجا، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بطور قیدی نواز شریف کو ان کے حقوق سے بڑھ کر سہولیات فراہم کی ہیں۔