ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ سے جلد آگاہ کریں گے۔
مولانافضل الرحمن کی زیر صدارت متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس ہو ا جس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے دیگر قائدین کے ہمراہ نیوز کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تاریخ کا تعین جماعت اسلامی کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملین مارچ کاسلسلہ جاری رکھنے پر سب نے اتفاق کیا ہے،نیشنل ایکشن پلان بدنیتی پر مبنی پلان ہے،دینی مدراس پر کنٹرول حاصل کرنے کی مزاحمت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پلواما کے بعد جارحیت کی توکہاگیا قومی ایکشن پلان کو متحرک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومتی حلقوں میں دنیاکی طرح کرب دکھائی نہیں دے رہا،نیوزی لینڈ کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہمارا مسئلہ ہے،متفقہ موقف ہے پاکستان کی نظریاتی شناخت کیلیے قومی سفر جاری رکھیں گے۔