وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ہولی کی مبارک باد دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہندو برادری کو ان کے تہوار ہولی کی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ہولی کو پرامن رنگوں کا تہوار بھی کہا ہے۔