زیارت میں دہشت گردوں کے لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی سی قادر بخش پرکانی نے بتایا ہے کہ زیارت میں دہشت گردوں نے لیویزچیک پوسٹ پرفائرنگ کی جس سے 6 اہلکارشہید ہو گئے۔ دہشت گردی کا واقعہ سنجاوی کی لعل کٹائی چیک پوسٹ پر پیش آیا۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا
فورسز نے فوری طورپر جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔