وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن اولمپکس کی دوسری قسط شروع ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ پورے 5 تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کے لیے پہنچی ہے۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ چوری اور سینہ زوری کو واضح کرنا ہو تو نوازشریف اور زرداری کا رویہ دیکھ لیں۔