صلح کے لیے آصف زرداری نے مرکزی کردارادا کیا۔فائل فوٹو
صلح کے لیے آصف زرداری نے مرکزی کردارادا کیا۔فائل فوٹو

نیب آفس میں زرداری اور بلاول سے الگ الگ تفتیش

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو ئے جہاں ان سے پارک لین کمپنی اور منی لانڈرنگ کے کیسز کے حوالے سے تفتیش کی گئی ہے، اس موقع پر  آصفہ بھی بلاول کے ساتھ ہیں۔تفتیش کے دوران آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی عمارت میں الگ الگ کردیا گیا ہے،دونوں کو ٹوٹل 40 کے قریب سوالات دیئے گئے تھے، بلاول سے 40 منٹ اور آصف زرداری سے 50 منٹ پوچھ گچھ کی گئی۔

آصف زرداری اور بلاول کے خلاف 4 ریفرنسزکی تفتیشی ٹیم  کو2 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیموں میں مجموعی طور پر 16 افسران شامل ہیں جبکہ 4 افسران کیسز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری سے 5 افسران جبکہ آصف علی زرداری سے 11 افسران نے سوالات کئے ۔ نیب کی ٹیموں نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو ایک سوالنامہ بھی دیا ہے، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی تفتیشی ٹیموں کی نگرانی کی۔