27 اکتوبرکو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔فائل فوٹو
27 اکتوبرکو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔فائل فوٹو

مولانافضل الرحمن کا نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نیشنل ایکشن پلان پر طلب کردہ حکومتی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم شروع سے ہی کہتے آئے ہیں کہ کالعدم تنظیمیں اسٹیبلشمنٹ کے پروں کے نیچے پل رہی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایک طرف ہم بھارت سے جنگ لڑ رہے ہیں دوسری جانب مدارس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، ہم کسی صورت بیرونی ایجنڈا کا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں دینی مدارس کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، دینی مدارس کے طلبہ پر مفروضے کی بنیاد پر کارروائیوں کو بند کیا جائے۔ حکومت کے نیشنل ایکشن پلان پر طلب کردہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ملین مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا، 24 مارچ کو وزیرستان جب کہ 31 مارچ کو سرگودھا میں مارچ ہوگا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغان طالبان نے امریکا سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، حکومت تو اس رہائی کو روکنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔