منتخب پارلیمانی رہنماؤں کی بجائے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے۔ فائل فوٹو
منتخب پارلیمانی رہنماؤں کی بجائے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے۔ فائل فوٹو

 اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمانی رہنماؤں کو دی جانیوالی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر پارلیمانی رہنماؤں کو دی جانے والی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ دنوں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کو خطوط لکھے گئے تھے جس میں 28 مارچ شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں مشاورتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے بلائی گئی پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیرخارجہ کو جوابی خط میں اپوزیشن کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

اپوزیشن نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے رہنماؤں کو لکھے گئے خط پر بھی اعتراض کیا۔

شہباز شریف نے جوابی خط میں نیشنل ایکشن پلان پر قومی اسمبلی میں بریفنگ دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب پارلیمانی رہنماؤں کی بجائے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے۔