وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ملک میں زیادہ بارشوں اور برفباری کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دے دیا ۔
زرتاج گل نے شجرکاری مہم سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی جہاں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ آپ دیکھ رہے ہیں ،اتنی زیادہ بارشیں اور برفباری پاکستان میں کبھی نہیں ہوئی جتنی اس بار ہوئی ہے ،اس کا کریڈٹ میں اپنے آپ کو نہیں دے رہی ۔
انہوں نے کہا سوشل میڈ یا پر اس کا کریڈٹ مجھے دیا جا رہا ہے لیکن زیاد بارشوں اور برفباری کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے ۔
زرتاج گل نے مزید کہا کہ اگر حکمران اچھے آجائیں تو ملک میں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں ۔