نیوزی لینڈ کی 2مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے 7 کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ہیں۔
حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ راشد کی میتیں بھی آج ورثاء کے سپرد کردی جائیں گی۔
مساجد میں فائرنگ سے شہید 9 میں سے 8 پاکستانی شہداء کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی ہوگی۔
دوسری جانب کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار النور مسجد کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جہاں کل نماز جمعہ کی ادائیگی ہوگی۔