مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 3ساتھی اہلکاروں کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو گولی مار لی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل کا سرینگر کے کیمپ میں ساتھی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا جس پر اہلکار نے فائرنگ کرکے 3 ساتھی اہلکاروں کو قتل کردیا
سی آر پی ایف کانسٹیبل نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی، بھارتی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔