گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ فائربریگیڈ نے آگ بجھادی ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 17 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث متعدد افراد نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
اسپتال میں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ بجھادی ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد افراد جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے رسی کے ذریعے نیچے اترے جبکہ کئی افراد عمارت کی چھت پر جمع ہوگئے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو آگ پر قابو پانے کیلیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔