رواں برس کا پہلا ’پولیو‘ کیس سامنے آگیا

لیاری کی 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ترجمان وزیراعظم برائے پولیو

               
March 21, 2019 · اہم خبریں, قومی

کراچی کے علاقے لیاری میں رواں برس کا پہلا ’پولیو‘ کیس سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزیراعظم برائے پولیو بابر بن عطاء کے مطابق لیاری کی 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جو رواں برس کا پہلا پولیو کیس ہے۔

ترجمان وزیراعظم نے بتایا کہ رواں برس ملک میں اب تک پولیو کے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔