وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہاہے کہ جنرل باجوہ کو توسیع دینے سے متعلق نہیں سوچا ، آئندہ تین ہفتے میں قوم کو بڑی خوشخبری ملے گی،کالعدم تنظیموں کوبرداشت نہیں کیا جا سکتا ، وزیر اعلیٰ پنجاب مڈل کلاس سے ہیں ، ان کو وقت ملنا چاہیے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی الیکشن میں ریٹنگ نیچے جارہی ہےاس لیے ہمیں زیادہ تیار رہنا ہوگا۔
اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاہم انتخابات تک خطرہ ہےاس لیے زیادہ تیار رہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نومبربہت دورہے،جنرل باجوہ کوتوسیع دینے سے متعلق نہیں سوچا،کالعدم تنظیموں کوبرداشت نہیں کیاجاسکتا،نیاکےساتھ مل کرچلناہوگا۔
ان کا کہناتھا کہ پہلے شریف خاندان شورمچارہاتھا،اب زرداری خاندان شورمچارہاہے، حکومت کانیب پرکوئی دباو¿نہیں، ہرکیس کھولنے کے بجائے نیب کومخصوص مقدمات پرتوجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مڈل کلاس سے آئے ہیں انہیں وقت ملناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مجھے 22لاکھ روپےپرنوٹس بھیجا، شہبازشریف نے سرکاری جہازاستعمال کرکے 35کروڑروپے اڑادیے،ملک پر30ہزارکروڑروپے کاقرض چڑھانےوالے قومی مجرم ہیں۔
انہوں نے کاہ کہ بھارت میں الیکشن تک خطرہ ہے،پاکستان کوتیاررہناچاہیے، نریندرمودی کی ریٹنگ نیچے جارہی ہے ہمیں تیاررہناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کابڑامسئلہ دیوالیہ ہونے سے بچاناتھا، آئندہ تین ہفتے میں ملک کیلیے اچھی خبرآئے گی ،
ان کا مزید کہناتھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط شروع میں سخت تھیں اب حالات کنٹرول میں ہیں، حکومت سنبھالی تو سب سے بڑاچیلنج ملکی معیشت تھا۔