وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول زرداری اور مریم نواز ابو بچاﺅ مہم پر نکلے ہوئے ہیں ،ایک نے 3سو ارب روپے جبکہ دوسرے نے 5سو ارب روپے کھائے ہیں اور یہ دونوں ہونہار بچے اپنے اپنے ابو کے پیسے ان کی رہائی پر لگارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو قومی سیاست کرنی چاہیے ،یہ نہیں کہ ابو کو نیب نے بلا لیا تو وہ ناراض ہو کر انڈین جہازوں اور کالعد م تنظیموں کے حوالے سے بیان دیں ۔گزشتہ روز بلاول بھٹو کا بیان آج بھارت میں شہ سرخیوں پر تھا اور یہ ہی بلاول بھٹو چاہتے تھے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ افہام و تفہیم کا مقصد ان کو معاف کردینا ہے تو اس طرح نہیں ہونا، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ کہاتھانہ نوازشریف اورزرداری کا آخری الیکشن ہے،اب ان کی اولادیں بھی اس بات پرمتفق ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں خاندانوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کو پریشانی ہے کہ لندن میں سیل لگی ہے اور وہ ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔