سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کیلیے ان کی والدہ شمیم بی بی، بیٹی مریم نواز اور دیگر اہل خانہ جیل پہنچے اور کھانا بھی ساتھ لائے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ورکروں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی جنہوں نے اپنے لیڈر میاں نواز شریف کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی اپنے مریض کو ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر زیادہ ریکارڈ ہوئی جس کے بعد ذاتی معالج کے مشورہ کے بعد ادویات میں ردوبدل کر دیا گیا۔