نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے پاکستانی ہیرو نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔
شہدا کی میتیں وصول کرنے نعیم راشد کی والدہ، بیوہ اور بھائی نیوزی لینڈ پہنچے جہاں دونوں شہدا باپ بیٹوں کی میتوں کو پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹ کر ورثا کے حوالے کیا گیا۔
اس موقع پر مقامی نوجوانوں کی طرف سے سانحے میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے باپ بیٹے کو منفرد انداز میں خراج تحسین کیا گیا۔