وزیراعظم عمران خان اور پی پی چیئرمیں بلاول بھٹو نے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین اثاثہ ہیں ، صوبائی حکومتیں علمائے کرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔عمران خان کا کہناتھا کہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ ایک گھناﺅنی سازش ہے ، سازش کو بے نقاب کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے ۔
ادھر بلاول بھٹو زرداری نےکر اچی میں فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ امن و امان کے خلاف سازش کو آہنی ہاتھوں سے روکے، امن کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے۔