ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سرمایہ کاری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ” پروٹون “ گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔
ملائیشیا نے پاکستان میں پروٹون گاڑی کا پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کر دیا ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کی بنی ہوئی گاڑی پروٹون تحفے میں دینے کا اعلان کیا ۔
سرمایہ کاری کانفرنس میں ملائیشیاکی مختلف کمپنیوں اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان معاہدے ہوئے ۔مہاتیر محمد نے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔
ابتدائی طور پر ہم نے زرعی اصلاحات سے کامیابی حاصل کیں ، صنعت کاری کے ذریعے ملازمت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں ،کسی بھی ملک کو ترقی کیلیے امن و استحکام ضروری ہے ۔