جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔عمران خان،فائل ٖفوٹو
جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔عمران خان،فائل ٖفوٹو

مفتی تقی عثمانی پر حملہ گھناﺅنی سازش ہے۔عمران خان

کراچی کے علاقے نرسری میں ملک کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں ان کے محافظ شہید ہو گئے ہیں تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا ہے ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین اثاثہ ہیں ، صوبائی حکومتیں علمائے کرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔عمران خان کا کہناتھا کہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ ایک گھناﺅنی سازش ہے ، سازش کو بے نقاب کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے ۔

یاد رہے کہ مفتی تقی عثمانی جمعہ کی نماز کی امامت کیلیے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کے محافظ شہید ہو گئے، گاڑی میں مفتی تقی عثمانی کے ساتھ ان کی اہلیہ اور دو پوتے بھی موجود تھے تاہم تمام محفوظ رہے ہیں اور خیریت سے ہیں ۔