خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق پشاور اور مالاکنڈ میں زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 اور اس کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔