پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ملک کےصرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں400روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت70ہزار 3سو روپے تک جاپہنچی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر کمی سے1312ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کا اضافہ کردیا گیا۔جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت70ہزار 3سو روپے تک جاپہنچی
دس گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت60ہزار 271روپے ہوگئی۔