آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے وزیردفاع نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آذر بائیجان کے وزیردفاع نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے وزیر دفاع آذربائیجان کوگارڈآف آنرپیش کیا۔ جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔
آذربائیجان کے وزیر دفاع نے علاقائی امن و سلامتی کیلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔