نورخان ایئربیس پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو جے ایف 17تھنڈر طیارے پر بریفنگ دی جارہی ہے
نورخان ایئربیس پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو جے ایف 17تھنڈر طیارے پر بریفنگ دی جارہی ہے

تھنڈر طیارے سے مہاتیر محمد متاثر

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان کا دورہ مکمل کر کے اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ واپسی سے پہلے انہوں نے نور خان ایئربیس پر پاکستانی  جے ایف 17 تھنڈرطیارے کا معائنہ کیا اور اس سے متاثر ہوئے۔ ملائیشیا نے جے ایف تھنڈر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نور خان ایئر بیس سے وطن روانہ ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء انہیں رخصت کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

روانگی کے موقع پر وزیراعظم ملائشیا کو ایئرپورٹ پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے متعلق بریفنگ دی گئی اور طیارے کا معائنہ بھی کرایا گیا جبکہ آج انہیں پاک فضائیہ کی جیکٹ پیش کی گئی جو انہوں نے زیب تن کی۔

وزیر اعظم ملائشیا مہاتیر محمد نے یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔