وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یوم پاکستان پر شہدااور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شہیدوں اورغازیوں کی امانت ہے،پاکستان کی حفاظت اورترقی مقدس فرض ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ پاکستان کی امانت میں خیانت کرنےوالوں کاعبرتناک انجام ہوا،آج کادن تجدیدعہد وفاکادن ہے،یہ کارواں اپنے حتمی مقصدکوحاصل کرکے رہےگا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملک کوحقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں،روشن مستقبل پاکستان کامنتظر ہے،انہوں نے کہا کہ آنے والے ماہ وسال میں نیااورقابل فخرپاکستان دنیامیں ابھرے گا،ہمیں پاکستان کی تعمیرکیلئے خودکووقف کرناہوگا۔