گورنرسندھ کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات:خیریت دریافت کی

واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔گورنر سندھ کی یقین دہانی

               
March 23, 2019 · قومی

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مفتی تقی عثمانی سے دارلعلوم کورنگی میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مفتی تقی عثمانی کویقین دلایاکہ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو دیگر علمائے کرام کی سیکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے بڑی قربانیاں دے کر شہر میں امن قائم کیا ہے جس کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، ہر مشکل گھڑی میں ہم اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکے ہمراہ  راہنماؤں میں حلیم عادل شیخ ،خرم شیر زمان اور منصور شیخ سمیت دیگر شامل تھے۔