کالعدم تنظیموں کےحوالےسےسخت اقدامات کررہےہیں،شاہ محمود
پچھلی حکومتوں نےکالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج پاکستان یہاں نہ کھڑا ہوتا،وزیر خارجہ
ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو
اسلام آباد : کالعدم تنظیموں کے حوالے سے ہم سخت اقدامات کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کےمطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے ہم سخت اقدامات کررہے ہیں لیکن اگرہم سے پہلے دس سال دوجماعتوں کی حکومتیں رہی ہیں ، ان کوکالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے تھے جو نہیں کئے گئے کیوں کہ اگر ان حکومتوں نےکالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج پاکستان یہاں نہ کھڑا ہوتا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم اب بھی ان کودعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اس حوالے سے مل بیٹھ کر بات کریں، اب جو ہوگیا سو ہوگیا ، ماضی کوچھوڑیے اور پاکستان کیلئے قدم اٹھایئے کیونکہ پاکستان سب سے اہم ہے ، پاکستان ہے تو حکومتیں ہیں، کرسیاں اور ہم ہیں۔