سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کینیڈا میں فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دیانت داری پر کوئی شک نہیں۔
ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دیامر بھاشا ڈیم کو بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب ہوئی جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کو بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتداری پر کوئی شبہ نہیں جبکہ پاکستان سے دور پاکستانیوں کی وطن سے محبت شاندار ہے۔