وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
Mam its Pakistin internal issue and rest assure its not Modi’s India where minorities are subjugated its Imran Khan’s Naya Pak where white color of our flag is equally dearer to us.I hope you ll act with same diligence when it comes to rights of Indian Minorities https://t.co/MQC1AnnmGR
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2019
سندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے میں کودنے پر فواد چوہدری نے ٹوئٹر بیان کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ کوبھر پور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندو لڑکیوں کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں آپ بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے معاملے پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔
شما سوراج نے معاملے پر پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو ہندو بہنیں سندھ کے شہر ڈہرکی سے لاپتہ ہوگئی تھیں جن کے حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ 22 مارچ کو دونوں لڑکیوں نے منظر عام پر آکر نکاح کرلیا تھا اور دونوں نے میڈیا کے سامنے اپنی مرضی سے نکاح کا اعتراف بھی کیا تھا۔