شیخ رشید چابی والا کھلونا ہے۔سعید غنی

کرپشن کے نام پر ملک میں انتقام کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

               
March 24, 2019 · اہم خبریں, قومی
سندھ حکومت کواعتمادمیں لیے بغیرکوئی فیصلہ کیاگیاتونہیں مانیں گے۔فائل فوٹو

سندھ حکومت کواعتمادمیں لیے بغیرکوئی فیصلہ کیاگیاتونہیں مانیں گے۔فائل فوٹو

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی حیثیت چابی والے کھلونے سے زیادہ کوئی نہیں،شیخ رشید اپنی زبان پر قابو رکھیں۔

وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن بہانہ ہے،سیاسی حریف نشانہ ہیں،کرپشن کے نام پر ملک میں انتقام کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کی، ان کو نیب نے نوٹس بھیج دیے،کالعدم تنظیموں سے متعلق سوالات کا جواب نیب کے نوٹس سے دینا مایوس کن ہے۔