ہم عوام کوبچانے کےلیےٹرین مارچ کررہے ہیں۔فائل فوٹو
ہم عوام کوبچانے کےلیےٹرین مارچ کررہے ہیں۔فائل فوٹو

وزیر اعظم مسلمانوں کے قاتل سے بات کرنا چاہتا ہے ہم سے نہیں۔خورشید شاہ

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماراوزیراعظم مودی کو چھ چھ بارفون کرتا ہے لیکن اپوزیشن کےساتھ بات نہیں کرتا۔

سکھر میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا وزیر اعظم عمران خان بھارتی وزیر اعظم مودی کو چھ چھ بارفون کرتا ہے لیکن اپوزیشن کےساتھ بات نہیں کرتا۔ مودی صرف بھارت کا وزیر اعظم نہیں بلکہ مسلمانوں کا قاتل بھی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عوامی مسائل پر مسلم لیگ (ن) سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے شروع کی گئی جنگ لڑنی ہے تواتحادکرنا ہوگا اور اگر ایسا نہ ہوا تو پاکستان تباہی اورخونریزی کی طرف جائے گا۔

اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ سنا ہےپیپلزپارٹی قیادت کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادلائی جارہی ہے، اگر ایسا ہوا توسندھ اسمبلی اورقومی اسمبلی میں بھی قراردادیں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرآپ باز نہ آئےتوہم بھی باز نہیں آئیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم عوام کوبچانے کےلیےٹرین مارچ کررہے ہیں، اُمید ہے جس شہربھی جائیں گےعوام پیپلزپارٹی کاساتھ دیں گے۔