اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمے داری ہیں،تمام ذمےد اروں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پچھلے دودن سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کا وفاقی حکومت نےنوٹس لیاہے۔
انہوں نے کہاکہ خبر ہے کہ بچیوں کو سندھ سے اغوا کرکے رحیم یار خان منتقل کیاگیا اورپھر ان کو وہاں سے گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا،فواد چوہدری نے کہاکہ پنجاب پولیس اس واقعہ کے ذمہ داران کو پکڑنے کے قریب ہے اور ان کوگرفتار کرلیا جائے گا۔ہم اپنی اقلیتوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، نئے پاکستان میں ہر رنگ ، نسل اور مذہب کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، وزیر اعظم نے دو ہندو لڑکیوں کے اغواءکی چھان بین کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج نے کہاکہ اس معاملے پرہم کوتحفظات ہیں تو ہم نے ان کو احساس دلانے کی کوشش کی کہ واقعات تو کسی جگہ بھی ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گجرات میں مسلمانوں کے ساتھ جوکچھ ہوا سب نے دیکھا ، سینکڑوں مسلمانوں کوشہید کیاگیا اور اب ہولی کے موقع پر کرکٹ کھیلنے پر مسلمان بچوں پر تشدد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا اچھا ہوا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے اس معاملے پر توجہ دلائی ہے لیکن کیاہی اچھا ہو کہ وہ اپنے گھر سے اس کام کا آغاز کریں کیونکہ خیرات گھر سے شروع کی جاتی ہے ، قائد اعظم کے پاکستان میں اقلیتوں کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، سندھ سے دوبچیوں کو اغوا ءکرنے کے ذمہ داروں کوجلد گرفتارکرلیا جائیگا۔