بلاول کا ٹرین خطاب، خصوصی ٹرین ، خاص سیکیورٹی اقدامات

بلاول بھٹو زرداری منگل کو خصوصی ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے، وہ راستے میں 25 مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول کے لیے خصوصی ٹرین کے لیے خصوصی سیلون آج کراچی پہنچے گا جس کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی خصوصی کیے جائیں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے لیے کراچی سے لاڑکانہ تک خصوصی ٹرین چلانے کی درخواست دی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔

بلاول بھٹو منگل کی صبح کراچی کے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوں گے، خصوصی ٹرین 10 ڈبوں پر مشتمل ہو گی جس میں ایک خصوصی سیلون، ایک ایئرکنڈیشن سلیپر اور اکانومی کلاس کی 8 بوگیاں شامل ہیں۔