بیٹیوں سے کھل کر بات نہیں کرنے دی گئی۔والدین کا الزام
بیٹیوں سے کھل کر بات نہیں کرنے دی گئی۔والدین کا الزام

مسلمان ہوکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

گھوٹکی کی اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی 2 بہنوں کے مبینہ اغوا اور نکاح کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گھوٹکی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی دو نوں بہنیں روینا اور رینا اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے تحفظ فراہم کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔

دونوں بہنوں کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے لڑکیوں کو ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی ہیومن رائٹس کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ جب تک عدالت میں ہے ان لڑکیوں کو سندھ نہیں لے جایا جا سکتا۔

عدالت ِ عالیہ نے یہ بھی حکم دیا کہ وزیراعظم نے جس انکوائری کا حکم دیا ہے اس کی رپورٹ آئندہ منگل تک جمع کرائی جائے۔

واضح رہے کہ روینا اور رینا نے اپنے شوہروں برکت علی اور صفدر علی کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔