کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات، یونیورسٹی سپرنٹنڈنٹ قتل

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ کو قتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا پل کے قریب ایک گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں مسلح مسلزمان نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مقتول سپرنٹنڈنٹ شعبہ امتحانات بلوچستان یونیورسٹی حسین شاہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔